احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

75: باب مِنْهُ
باب: بعض چیزوں سے پناہ طلب کرنے کا باب۔
سنن ترمذي حدیث نمبر: 3492
حدثنا احمد بن منيع، حدثنا ابو احمد الزبيري، قال: حدثني سعد بن اوس، عن بلال بن يحيى العبسي، عن شتير بن شكل، عن ابيه شكل بن حميد، قال: اتيت النبي صلى الله عليه وسلم، فقلت: يا رسول الله، علمني تعوذا اتعوذ به، قال: فاخذ بكتفي، فقال: " قل اللهم إني اعوذ بك من شر سمعي، ومن شر بصري، ومن شر لساني، ومن شر قلبي، ومن شر منيي يعني فرجه ". قال ابو عيسى: هذا حديث حسن غريب لا نعرفه إلا من هذا الوجه من حديث سعد بن اوس، عن بلال بن يحيى.
شکل بن حمید رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور عرض کیا: اللہ کے رسول! مجھے کوئی ایسا تعویذ (پناہ لینے کی دعا) سکھا دیجئیے جسے پڑھ کر میں اللہ کی پناہ حاصل کر لیا کروں، تو آپ نے میرا کندھا پکڑا اور کہا: کہو (پڑھو): «اللهم إني أعوذ بك من شر سمعي ومن شر بصري ومن شر لساني ومن شر قلبي ومن شر منيي يعني فرجه» اے اللہ! میں تیری پناہ چاہتا ہوں اپنے کان کے شر سے، اپنی آنکھ کے شر سے، اپنی زبان کے شر سے، اپنے دل کے شر سے، اور اپنی شرمگاہ کے شر سے (منی سے مراد شرمگاہ ہے)۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
یہ حدیث حسن غریب ہے، اور ہم اس حدیث کو صرف اسی سند یعنی «سعد بن أوس عن بلال بن يحيى» کے طریق سے جانتے ہیں۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/ الصلاة 367 (5151)، سنن النسائی/الاستعاذة 4 (5446)، 10 (5457)، و11 (5458)، و28 (5486) (تحفة الأشراف: 4847)، و مسند احمد (3/429) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح، المشكاة (2472) ، صحيح أبي داود (1387)

Share this: