احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

77: باب مِنْهُ
باب:۔۔۔
سنن ترمذي حدیث نمبر: 3494
حدثنا الانصاري، حدثنا معن، حدثنا مالك، عن ابي الزبير المكي، عن طاوس اليماني، عن عبد الله بن عباس، ان رسول الله صلى الله عليه وسلم " كان يعلمهم هذا الدعاء كما يعلمهم السورة من القرآن: " اللهم إني اعوذ بك من عذاب جهنم، ومن عذاب القبر، واعوذ بك من فتنة المسيح الدجال، واعوذ بك من فتنة المحيا والممات ". قال ابو عيسى: هذا حديث حسن صحيح غريب.
عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم انہیں (صحابہ کو) یہ دعا سکھایا کرتے تھے جیسا کہ انہیں قرآن کی سورت سکھایا کرتے تھے: «اللهم إني أعوذ بك من عذاب جهنم ومن عذاب القبر وأعوذ بك من فتنة المسيح الدجال وأعوذ بك من فتنة المحيا والممات» اے اللہ! میں تیری پناہ چاہتا ہوں جہنم کے عذاب سے اور قبر کے عذاب سے اور میں تیری پناہ چاہتا ہوں مسیح دجال کے فتنہ سے، اور میں تیری پناہ چاہتا ہوں حیات و موت کے فتنے (کشمکش) سے۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
یہ حدیث حسن صحیح غریب ہے۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/المساجد 25 (590)، سنن ابی داود/ الصلاة 367 (1542)، سنن النسائی/الجنائز 115 (2065)، سنن ابن ماجہ/الدعاء 3 (3840) (تحفة الأشراف: 5752)، وما/القرآن 8 (33) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح، ابن ماجة (3840)

Share this: