احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

126: باب فِي الرُّقْيَةِ إِذَا اشْتَكَى
باب: بیماری و تکلیف میں جھاڑ پھونک کا بیان
سنن ترمذي حدیث نمبر: 3588
حدثنا عبد الوارث بن عبد الصمد، حدثني ابي، حدثنا محمد بن سالم، حدثنا ثابت البناني، قال: قال لي: يا محمد إذا اشتكيت فضع يدك حيث تشتكي، وقل: " بسم الله، اعوذ بعزة الله وقدرته من شر ما اجد من وجعي هذا، ثم ارفع يدك ثم اعد ذلك وترا "، فإن انس بن مالك حدثني، ان رسول الله صلى الله عليه وسلم حدثه بذلك. قال ابو عيسى: هذا حسن غريب هذا الوجه، ومحمد بن سالم هذا شيخ بصري.
ثابت بنانی اپنے شاگرد محمد بن سالم سے کہتے ہیں کہ جب تمہیں درد ہو تو جہاں درد اور تکلیف ہو وہاں ہاتھ رکھو پھر پڑھو: «بسم الله أعوذ بعزة الله وقدرته من شر ما أجد من وجعي هذا» اللہ کے نام سے اللہ کی عزت و قدرت کے سہارے میں اپنی اس تکلیف کے شر سے جو میں محسوس کر رہا ہوں پناہ چاہتا ہوں۔، پھر (درد کی جگہ سے) ہاتھ ہٹا لو پھر ایسے ہی طاق (تین یا پانچ یا سات) بار کرو، کیونکہ انس بن مالک نے مجھ سے بیان کیا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے ایسا ہی بیان کیا۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
یہ حدیث اس سند سے حسن غریب ہے، اور محمد بن سالم یہ بصریٰ شیخ ہیں۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ المؤلف (تحفة الأشراف: 466) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح، الصحيحة (1258)

Share this: