احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

124: باب
باب
سنن ترمذي حدیث نمبر: 3586
حدثنا محمد بن حميد، حدثنا علي بن ابي بكر، عن الجراح بن الضحاك الكندي، عن ابي شيبة، عن عبد الله بن عكيم، عن عمر بن الخطاب، قال: علمني رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: " قل: اللهم اجعل سريرتي خيرا من علانيتي، واجعل علانيتي صالحة، اللهم إني اسالك من صالح ما تؤتي الناس من المال والاهل والولد غير الضال ولا المضل ". قال ابو عيسى: هذا غريب، لا نعرفه إلا من هذا الوجه وليس إسناده بالقوي.
عمر بن خطاب رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ ہمیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سکھایا، آپ نے فرمایا: کہو «اللهم اجعل سريرتي خيرا من علانيتي واجعل علانيتي صالحة اللهم إني أسألك من صالح ما تؤتي الناس من المال والأهل والولد غير الضال ولا المضل» اے اللہ! میرا باطن میرے ظاہر سے اچھا کر دے اور میرے ظاہر کو نیک کر دے۔ اور لوگوں کو جو مال تو بیوی اور بچے کی شکل میں دیتا ہے ان میں سے اچھا مال دے جو نہ خود گمراہ ہوں اور نہ دوسروں کو گمراہ کریں۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
یہ حدیث غریب ہے، ہم اسے صرف اسی سند سے جانتے ہیں اور اس کی سند قوی نہیں ہے۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ المؤلف (تحفة الأشراف: 10515) (ضعیف) (سند میں ’’ ابو شیبہ ‘‘ مجہول راوی ہے)

قال الشيخ الألباني: ضعيف، المشكاة (2504 / التحقيق الثاني) // ضعيف الجامع الصغير (4097) //

قال الشيخ زبیر علی زئی في انوار الصحیفة فی احادیث ضعیفة من السنن الاربعة:
(3586) إسناده ضعيف ¤ أبو شيبة عبدالرحمن بن إسحاق الكوفي : ضعيف (تقدم: 741)

Share this: