احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

127: باب دُعَاءِ أُمِّ سَلَمَةَ
باب: ام سلمہ رضی الله عنہا کی دعا کا بیان
سنن ترمذي حدیث نمبر: 3589
حدثنا حسين بن علي بن الاسود البغدادي، حدثنا محمد بن فضيل، عن عبد الرحمن بن إسحاق، عن حفصة بنت ابي كثير، عن ابيها ابي كثير، عن ام سلمة، قالت: علمني رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: قولي: " اللهم هذا استقبال ليلك وإدبار نهارك واصوات دعاتك وحضور صلواتك، اسالك ان تغفر لي ". قال ابو عيسى: هذا غريب نعرفه من هذا الوجه، وحفصة بنت ابي كثير لا نعرفها ولا نعرف اباها.
ام المؤمنین ام سلمہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے یہ دعا سکھائی: «اللهم هذا استقبال ليلك واستدبار نهارك وأصوات دعاتك وحضور صلواتك أسألك أن تغفر لي» اے اللہ! یہ تیری رات کے آنے اور تیرے دن کے جانے کا وقت ہے اور تجھے یاد کرنے کی آوازوں اور تیری نماز کے لیے پہنچنے کا وقت ہے میں (ایسے وقت میں) اپنی مغفرت کے لیے تجھ سے درخواست کرتا ہوں۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- یہ حدیث غریب ہے اور ہم اسے صرف اسی سند سے جانتے ہیں،
۲- حفصہ بنت ابی کثیر کو ہم نہیں جانتے اور نہ ہی ہم ان کے باپ کو جانتے ہیں۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/ الصلاة 39 (530) (تحفة الأشراف: 18246) (ضعیف) (سند میں ابوکثیر لین الحدیث راوی ہیں)

قال الشيخ الألباني: ضعيف الكلم الطيب (76 / 35) ، ضعيف أبي داود (85) // (105 / 530) //، المشكاة (669)

Share this: