احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

64: باب مَا جَاءَ مَا يُسْتَحَبُّ مِنَ الأَسْمَاءِ
باب: پسندیدہ ناموں کا بیان۔
سنن ترمذي حدیث نمبر: 2833
حدثنا عبد الرحمن بن الاسود ابو عمرو الوراق البصري، حدثنا معمر بن سليمان الرقي، عن علي بن صالح المكي، عن عبد الله بن عثمان، عن نافع، عن ابن عمر، عن النبي صلى الله عليه وسلم، قال: " احب الاسماء إلى الله عز وجل عبد الله، وعبد الرحمن "، قال ابو عيسى: هذا حديث حسن غريب من هذا الوجه.
عبداللہ بن عمر رضی الله عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ کے نزدیک سب سے زیادہ پسندیدہ نام عبداللہ اور عبدالرحمٰن ہیں ۱؎۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
یہ حدیث اس سند سے حسن غریب ہے۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/الآداب 1 (2132)، سنن ابن ماجہ/الأدب 30 (3728) (تحفة الأشراف: 7720)، وحإ (2/24، 128)، وسنن الدارمی/الاستئذان 60 (2737) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: یعنی: اللہ تعالیٰ کے ناموں کے ساتھ لفظ «عبد» لگا کر رکھے جانے والے نام اللہ کو زیادہ پسندیدہ ہیں۔

قال الشيخ الألباني: صحيح، ابن ماجة (3728)

Share this: