احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

63: باب مَا جَاءَ فِي تَعْجِيلِ اسْمِ الْمَوْلُودِ
باب: نومولود کا نام جلد رکھنے کا بیان۔
سنن ترمذي حدیث نمبر: 2832
حدثنا عبيد الله بن سعد بن إبراهيم بن سعد بن إبراهيم بن عبد الرحمن بن عوف، حدثني عمي يعقوب بن إبراهيم بن سعد، حدثنا شريك، عن محمد بن إسحاق، عن عمرو بن شعيب، عن ابيه، عن جده، ان النبي صلى الله عليه وسلم " امر بتسمية المولود يوم سابعه ووضع الاذى عنه والعق "، قال ابو عيسى: هذا حديث حسن غريب.
عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی الله عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ساتویں دن نومولود بچے کا نام رکھنے اس اور اس کا عقیقہ کر دینے کا حکم دیا ۱؎۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
یہ حدیث حسن غریب ہے۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ المؤلف (تحفة الأشراف: 8790) (حسن)

وضاحت: ۱؎: اس حدیث سے معلوم ہوا کہ نومولود بچے کا نام اس کی پیدائش کے ساتویں دن رکھا جائے، بچے کی پیدائشی آلائش صاف کر کے یعنی اس کے سر کے بال اتروا کر بچے کو نہلایا جائے اور ساتویں روز اس کا عقیقہ کیا جائے، یہ افضل ہے، ایسے عائشہ رضی الله عنہا کے فرمان کے مطابق چودھویں یا اکیسویں کو بھی ایسا کیا جا سکتا ہے (حاکم)۔

قال الشيخ الألباني: حسن، الإرواء (4 / 399 - 400 / التحقيق الثانى)

Share this: