احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

27: باب مِنْهُ
باب: رات میں جاگنے پر پڑھی جانے والی دعاؤں سے متعلق ایک اور باب۔
سنن ترمذي حدیث نمبر: 3416
حدثنا إسحاق بن منصور، اخبرنا النضر بن شميل، ووهب بن جرير، وابو عامر العقدي، وعبد الصمد بن عبد الوارث، قالوا: حدثنا هشام الدستوائي، عن يحيى بن ابي كثير، عن ابي سلمة، قال: حدثني ربيعة بن كعب الاسلمي، قال: كنت ابيت عند باب النبي صلى الله عليه وسلم فاعطيه وضوءه، فاسمعه الهوي من الليل، يقول: " سمع الله لمن حمده " واسمعه الهوي من الليل، يقول: " الحمد لله رب العالمين ". قال ابو عيسى: هذا حديث حسن صحيح.
ربیعہ بن کعب اسلمی رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے دروازے کے پاس سوتا تھا، اور آپ کو وضو کا پانی دیا کرتا تھا، میں آپ کو «سمع الله لمن حمده» کہتے ہوئے سنتا تھا، نیز میں آپ کو «الحمد لله رب العالمين» پڑھتے ہوئے سنتا تھا ۱؎۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
یہ حدیث حسن صحیح ہے۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/الصلاة 43 (489)، سنن ابی داود/ الصلاة 312 (1320)، سنن النسائی/التطبیق 79 (1139)، وقیام اللیل 9 (1617)، سنن ابن ماجہ/الدعاء 16 (1679) (تحفة الأشراف: 3603)، و مسند احمد (4/59) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: یعنی: جب جب آپ رات میں اٹھا کرتے تو یہ دونوں دعائیں کافی دیر تک پڑھتے تھے یا کبھی یہ اور کبھی وہ پڑھتے تھے۔

قال الشيخ الألباني: صحيح، ابن ماجة (3879)

Share this: