احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

23: باب مَا جَاءَ فِي فَنَاءِ أَعْمَارِ هَذِهِ الأُمَّةِ مَا بَيْنَ السِّتِّينَ إِلَى السَّبْعِينَ
باب: امت محمدیہ کی اوسط عمر ساٹھ سے ستر برس کے درمیان ہے۔
سنن ترمذي حدیث نمبر: 2331
حدثنا إبراهيم بن سعيد الجوهري، حدثنا محمد بن ربيعة، عن كامل ابي العلاء، عن ابي صالح، عن ابي هريرة، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " عمر امتي من ستين سنة إلى سبعين سنة "، قال ابو عيسى: هذا حديث حسن غريب من حديث ابي صالح، عن ابي هريرة، وقد روي من غير وجه عن ابي هريرة.
ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میری امت کے اکثر لوگوں کی عمر ساٹھ سے ستر سال تک کے درمیان ہو گی۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- ابوصالح کی یہ حدیث جسے وہ ابوہریرہ رضی الله عنہ سے روایت کرتے ہیں حسن غریب ہے،
۲- یہ حدیث ابوہریرہ رضی الله عنہ سے اس کے علاوہ کئی اور سندوں سے بھی مروی ہے۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابن ماجہ/الزہد 27 (4236)، ویأتي عند المؤلف في الدعوات 102 (3550) (تحفة الأشراف: 12876) (حسن صحیح) (یہ حدیث ’’ أعمار أمتي مابین … ‘‘ کے لفظ سے صحیح ہے)

قال الشيخ الألباني: حسن صحيح بلفظ: " أعمار أمتى ما بين ... " وسيأتى برقم (3545) // هذا رقم الدعاس، وهو عندنا (2815 - 3802) //، ابن ماجة (4236)

Share this: