احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

92: باب
باب: دکھ تکلیف کے وقت دعا پڑھنے کا باب۔
سنن ترمذي حدیث نمبر: 3524
حدثنا محمد بن حاتم المكتب، حدثنا ابو بدر شجاع بن الوليد، عن الرحيل بن معاوية اخي زهير بن معاوية، عن الرقاشي، عن انس بن مالك، قال: " كان النبي صلى الله عليه وسلم إذا كربه امر قال: يا حي يا قيوم برحمتك استغيث ".
انس بن مالک رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو جب کوئی کام سخت تکلیف و پریشانی میں ڈال دیتا تو آپ یہ دعا پڑھتے: «يا حي يا قيوم برحمتك أستغيث» اے زندہ اور ہمیشہ رہنے والے! تیری رحمت کے وسیلے سے تیری مدد چاہتا ہوں۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ المؤلف (تحفة الأشراف: 1677) (حسن) (سند میں یزید بن ابان الرقاشی ضعیف راوی ہیں، لیکن متابعات کی بنا پر یہ حدیث حسن لغیرہ ہے، دیکھیے الکلم الطیب رقم 118)

قال الشيخ الألباني: حسن الكلم الطيب (118 / 76)

سنن ترمذي حدیث نمبر: 3524M
وبإسناده، قال: وبإسناده، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " الظوا بيا ذا الجلال والإكرام ". قال ابو عيسى: وهذا حديث غريب وقد روي هذا الحديث عن انس من غير هذا الوجه.
اسی سند کے ساتھ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: «يا ذا الجلال والإكرام» (اے بڑائی و بزرگی والے) کو لازم پکڑو۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ المؤلف (تحفة الأشراف: 1677) (صحیح) (متابعات کی بنا پر یہ حدیث صحیح ہے، ورنہ اس کے راوی ’’ یزید بن ابان رقاشی ‘‘ ضعیف ہیں، ملاحظہ ہو: صحیحہ رقم 1536، اور اگلی سند)

قال الشيخ الألباني: حسن الكلم الطيب (118 / 76)

Share this: