احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

93: باب
باب:۔۔۔
سنن ترمذي حدیث نمبر: 3526
حدثنا الحسن بن عرفة، حدثنا إسماعيل بن عياش، عن عبد الله بن عبد الرحمن بن ابي حسين، عن شهر بن حوشب، عن ابي امامة الباهلي، قال: سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم، يقول: " من اوى إلى فراشه طاهرا يذكر الله حتى يدركه النعاس، لم ينقلب ساعة من الليل يسال الله شيئا من خير الدنيا والآخرة إلا اعطاه إياه ". قال ابو عيسى: هذا حديث حسن غريب، وقد روي هذا ايضا عن شهر بن حوشب، عن ابي ظبية، عن عمرو بن عبسة، عن النبي صلى الله عليه وسلم.
ابوامامہ باہلی رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: جو شخص اپنے بستر پر پاک و صاف ہو کر سونے کے لیے جائے اور اللہ کا ذکر کرتے ہوئے اسے نیند آ جائے تو رات کے جس کسی لمحے میں بھی بیدار ہو کر وہ دنیا و آخرت کی جو کوئی بھی بھلائی، اللہ سے مانگے گا اللہ اسے وہ چیز ضروری عطا کرے گا۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- یہ حدیث حسن غریب ہے
۲- یہ حدیث شہر بن حوشب سے بطریق: «أبي ظبية عن عمرو بن عبسة عن النبي صلى الله عليه وسلم» مروی ہے۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ المؤلف (تحفة الأشراف: 4889) (ضعیف) (سند میں ’’ شہر بن حوشب ‘‘ ضعیف ہیں، تراجع الالبانی 143)

قال الشيخ الألباني: ضعيف، التعليق الرغيب (1 / 207) ، المشكاة (1250) ، الكلم الطيب (43 / 29) ، التحقيق الثاني // ضعيف الجامع الصغير (5496) //

قال الشيخ زبیر علی زئی في انوار الصحیفة فی احادیث ضعیفة من السنن الاربعة:
(3526) إسناده ضعيف ¤ ابن أبى حسين مكي حجازي و رواية إسماعيل بن عياش عن الحجاز يين ضعيفة (انظر الحديث المتقدم:131) ولبعض الحديث شواهد

Share this: