احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

11: باب مَا جَاءَ فِي الْمُخْتَلِعَاتِ
باب: خلع لینے والی عورتوں کا بیان۔
سنن ترمذي حدیث نمبر: 1186
حدثنا ابو كريب، حدثنا مزاحم بن ذواد بن علبة، عن ابيه، عن ليث، عن ابي الخطاب، عن ابي زرعة، عن ابي إدريس، عن ثوبان، عن النبي صلى الله عليه وسلم، قال: " المختلعات هن المنافقات ". قال ابو عيسى: هذا حديث غريب من هذا الوجه، وليس إسناده بالقوي وروي عن النبي صلى الله عليه وسلم، انه قال: " ايما امراة اختلعت من زوجها من غير باس لم ترح رائحة الجنة ".
ثوبان رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: خلع لینے والی عورتیں منافق ہیں ۱؎۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- یہ حدیث اس طریق سے غریب ہے، اس کی سند قوی نہیں ہے،
۲- نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ بھی مروی ہے آپ نے فرمایا: جس عورت نے بلا کسی سبب کے اپنے شوہر سے خلع لیا، تو وہ جنت کی خوشبو نہیں پائے گی۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ المؤلف (تحفة الأشراف: 2092) (صحیح) (متابعت اور شواہد کی بنا پر یہ حدیث صحیح لغیرہ ہے، ورنہ اس کے راوی ’’ لیث بن ابی سلیم ‘‘ ضعیف، اور ’’ ابو الخطاب ‘‘ مجہول ہیں، ملاحظہ: صحیحہ رقم: 632)

وضاحت: ۱؎: یہ بطور زجر و توبیخ کہا ہے یعنی یہ عورتیں ایسی ہیں جو جنت میں دخول اوّلی کی مستحق نہیں قرار پائیں گی کیونکہ بظاہر یہ اطاعت گزار ہیں لیکن باطن میں نافرمان ہیں۔ اور یہ ارشاد بغیر کسی معقول وجہ کے خلع لینے والی عورتوں کے بارے میں ہے۔

قال الشيخ الألباني: صحيح، الصحيحة (633) ، المشكاة (3290 / التحقيق الثانى)

Share this: