احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

8: باب مَا جَاءَ فِي الاِشْتِرَاكِ فِي الأُضْحِيَةِ
باب: قربانی میں اشتراک کا بیان۔
سنن ترمذي حدیث نمبر: 1501
حدثنا ابو عمار الحسين بن حريث , حدثنا الفضل بن موسى , عن الحسين بن واقد , عن علباء بن احمر , عن عكرمة , عن ابن عباس , قال: " كنا مع رسول الله صلى الله عليه وسلم في سفر , فحضر الاضحى , فاشتركنا في البقرة سبعة , وفي البعير عشرة " , قال ابو عيسى: وفي الباب , عن ابي الاسد السلمي , عن ابيه , عن جده , وابي ايوب , قال ابو عيسى: حديث ابن عباس حديث حسن غريب , لا نعرفه إلا من حديث الفضل بن موسى.
عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ ہم لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک سفر میں تھے کہ قربانی کا دن آ گیا، چنانچہ ہم نے گائے کی قربانی میں سات آدمیوں اور اونٹ کی قربانی میں دس آدمیوں کو شریک کیا ۱؎۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- ابن عباس رضی الله عنہما کی حدیث حسن غریب ہے، ہم اسے صرف فضل بن موسیٰ کی روایت سے جانتے ہیں،
۲- اس باب میں «ابوالأ سد سلمی عن أبیہ عن جدہ» اور ابوایوب سے احادیث آئی ہیں۔

تخریج دارالدعوہ: انظر حدیث رقم: 905 (صحیح)

وضاحت: ۱؎: سات افراد کی طرف سے گائے اور دس افراد کی طرف سے اونٹ ذبح کرنے کا یہ ضابطہٰ و اصول قربانی کے جانوروں کے لیے ہے، جب کہ ہدی کے جانور اونٹ ہوں یا گائے سب میں سات سات افراد شریک ہوں گے، آگے جابر رضی الله عنہ کی روایت سے یہی ثابت ہے۔

قال الشيخ الألباني: صحيح وقد مضى برقم (907)

Share this: