احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

30: باب مِنْهُ
باب: سابقہ باب سے متعلق ایک اور باب۔
سنن ترمذي حدیث نمبر: 2341
حدثنا عبد بن حميد، حدثنا عبد الصمد بن عبد الوارث، حدثنا حريث بن السائب، قال: سمعت الحسن , يقول: حدثني حمران بن ابان، عن عثمان بن عفان، ان النبي صلى الله عليه وسلم قال: " ليس لابن آدم حق في سوى هذه الخصال بيت يسكنه، وثوب يواري عورته، وجلف الخبز والماء " , قال ابو عيسى: هذا حديث حسن صحيح، وهو حديث الحريث بن السائب، وسمعت ابا داود سليمان بن سلم البلخي يقول: قال النضر بن شميل: جلف الخبز يعني: ليس معه إدام.
عثمان بن عفان رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: دنیا کی چیزوں میں سے ابن آدم کا حق سوائے اس کے اور کچھ نہیں کہ اس کے لیے ایک گھر ہو جس میں وہ زندگی بسر کر سکے اور اتنا کپڑا ہو جس سے وہ اپنا ستر ڈھانپ سکے، اور روٹی اور پانی کے لیے برتن ہوں جن سے وہ کھانے پینے کا جتن کر سکے۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے،
۲- یہ حدیث حریث بن سائب کی روایت سے ہے،
۳- میں نے ابوداؤد سلیمان بن سلم بلخی کو یہ کہتے ہوئے سنا کہ نضر بن شمیل نے کہا: «جلف الخبز» کا مطلب ہے وہ روٹی ہے جس کے ساتھ سالن نہ ہو۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ المؤلف (تحفة الأشراف: 9790)، وانظر مسند احمد (1/62) (ضعیف) (سند میں حریث وہم کے شکار ہو جایا کرتے تھے، اسی لیے اسرائیلی روایات کو انہوں نے مرفوع سمجھ کر روایت کر دیا ہے، دیکھیے: الضعیفة رقم 1063)

قال الشيخ الألباني: ضعيف، الضعيفة (1063) ، نقد الكتاني ص (22) // ضعيف الجامع الصغير (4914) //

Share this: