احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

21: باب مَا جَاءَ فِي كَرَاهِيَةِ الاِضْطِجَاعِ عَلَى الْبَطْنِ
باب: پیٹ کے بل (اوندھے منہ) لیٹنا مکروہ ہے۔
سنن ترمذي حدیث نمبر: 2768
حدثنا ابو كريب، حدثنا عبدة بن سليمان، وعبد الرحيم، عن محمد بن عمرو، حدثنا ابو سلمة، عن ابي هريرة، قال: راى رسول الله صلى الله عليه وسلم رجلا مضطجعا على بطنه، فقال: " إن هذه ضجعة لا يحبها الله "، وفي الباب عن طهفة، وابن عمر، قال ابو عيسى: وروى يحيى بن ابي كثير هذا الحديث عن ابي سلمة، عن يعيش بن طهفة، عن ابيه، ويقال طخفة والصحيح طهفة، وقال بعض الحفاظ، الصحيح طخفة، ويقال طغفة، يعيش هو من الصحابة.
ابوہریرہ رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو اپنے پیٹ کے بل (اوندھے منہ) لیٹا ہوا دیکھا تو فرمایا: یہ ایسا لیٹنا ہے جسے اللہ پسند نہیں کرتا۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- یہ حدیث یحییٰ بن ابی کثیر نے ابوسلمہ سے روایت کی ہے اور ابوسلمہ نے یعیش بن طہفہ کے واسطہ سے ان کے باپ طہفہ سے روایت کی ہے، انہیں طخفہ بھی کہا جاتا ہے، لیکن صحیح طہفہ ہی ہے۔ اور بعض حفاظ کہتے ہیں: طخفہ صحیح ہے۔ اور انہیں طغفہ اور یعیش بھی کہا جاتا ہے۔ اور وہ صحابہ میں سے ہیں،
۲- اس باب میں طہفہ اور ابن عمر رضی الله عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ المؤلف (تحفة الأشراف: 15041 و 15054) وانظر مسند احمد (2/304) (حسن صحیح)

قال الشيخ الألباني: حسن صحيح، المشكاة (4718 و 4719)

Share this: