احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

94: بَابُ مَا جَاءَ أَنَّ الْمُسْتَحَاضَةَ تَتَوَضَّأُ لِكُلِّ صَلاَةٍ
باب: مستحاضہ عورت ہر نماز کے لیے وضو کرے۔
سنن ترمذي حدیث نمبر: 126
حدثنا قتيبة، حدثنا شريك، عن ابي اليقظان، عن عدي بن ثابت، عن ابيه، عن جده، عن النبي صلى الله عليه وسلم، انه قال في المستحاضة: " تدع الصلاة ايام اقرائها التي كانت تحيض فيها ثم تغتسل، وتتوضا عند كل صلاة وتصوم وتصلي ".
عدی کے دادا عبید بن عازب رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم نے مستحاضہ کے سلسلہ میں فرمایا: وہ ان دنوں میں جن میں اسے حیض آتا ہو نماز چھوڑے رہے، پھر وہ غسل کرے، اور (استحاضہ کا خون آنے پر) ہر نماز کے لیے وضو کرے، روزہ رکھے اور نماز پڑھے۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/ الطہارة 113 (397)، سنن ابن ماجہ/الطہارة 115 (625)، (تحفة الأشراف: 3542)، سنن الدارمی/الطہارة 83 (820) (صحیح) (اس کی سند میں ابو الیقظان ضعیف، اور شریک حافظہ کے کمزور ہیں، مگر دوسری سندوں اور حدیثوں سے تقویت پا کر یہ حدیث صحیح ہے)۔

قال الشيخ الألباني: صحيح، ابن ماجة (625)

قال الشيخ زبیر علی زئی في انوار الصحیفة فی احادیث ضعیفة من السنن الاربعة:
إسناده ضعيف / د 257 ، جه 625 ¤ أبو اليقظان ضعیف مدلس (د297) وللحديث شواهد ضعیفة .

Share this: