احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

4: باب مَا جَاءَ فِي آخِرِ سُورَةِ الْبَقَرَةِ
باب: سورۃ البقرہ کی آخری آیات کی فضیلت کا بیان۔
سنن ترمذي حدیث نمبر: 2881
حدثنا احمد بن منيع، حدثنا جرير بن عبد الحميد، عن منصور بن المعتمر، عن إبراهيم بن يزيد، عن عبد الرحمن بن يزيد، عن ابي مسعود الانصاري، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " من قرا الآيتين من آخر سورة البقرة في ليلة كفتاه "، قال ابو عيسى: هذا حديث حسن صحيح.
ابومسعود انصاری رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے رات میں سورۃ البقرہ کی آخری دو آیتیں پڑھیں وہ اس کے لیے کافی ہو گئیں ۱؎۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
یہ حدیث حسن صحیح ہے۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/فضائل القرآن 10 (5009)، صحیح مسلم/المسافرین 43 (807)، سنن ابی داود/ الصلاة 326 (1397)، سنن ابن ماجہ/الإقامة 183 (1369) (تحفة الأشراف: 9999)، و مسند احمد (4/118)، سنن الدارمی/الصلاة 170 (1528) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: یعنی یہ دونوں آیتیں ہر برائی اور شیطان کے شر سے اس کی حفاظت کریں گی۔

قال الشيخ الألباني: صحيح، صحيح أبي داود (1263)

Share this: