احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

48: باب مَا جَاءَ فِي الرِّيَاءِ وَالسُّمْعَةِ
باب: ریا و نمود اور شہرت کا بیان
سنن ترمذي حدیث نمبر: 2381
حدثنا ابو كريب، حدثنا معاوية بن هشام، عن شيبان، عن فراس، عن عطية، عن ابي سعيد، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " من يراء يراء الله به، ومن يسمع يسمع الله به ". (حديث مرفوع) (حديث موقوف) قال: قال: وقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " من لا يرحم الناس لا يرحمه الله " , وفي الباب عن جندب، وعبد الله بن عمرو، قال ابو عيسى: هذا حديث حسن صحيح غريب من هذا الوجه.
ابو سعید خدری رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو ریاکاری کرے گا تو اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اسے لوگوں کے سامنے ظاہر کر دے گا، اور جو اللہ کی عبادت شہرت کے لیے کرے گا تو اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اسے رسوا و ذلیل کرے گا، فرمایا: جو لوگوں پر رحم نہیں کرتا اس پر اللہ تعالیٰ بھی رحم نہیں کرتا۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- یہ حدیث اس سند سے حسن صحیح غریب ہے،
۲- اس باب میں جندب اور عبداللہ بن عمرو رضی الله عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابن ماجہ/الزہد 21 (4206) (تحفة الأشراف: 4220)، و مسند احمد (3/40) (صحیح) (سند میں عطیہ عوفی ضعیف راوی ہیں، لیکن شواہد کی بنا پر یہ حدیث صحیح لغیرہ ہے)

قال الشيخ الألباني: صحيح، ابن ماجة (4206)

Share this: