46: باب مَا جَاءَ مَثَلُ ابْنِ آدَمَ وَأَهْلِهِ وَوَلَدِهِ وَمَالِهِ وَعَمَلِهِ
باب: مال و دولت، اہل و عیال، رشتہ دار اور عمل کی مثال کا بیان۔
سنن ترمذي حدیث نمبر: 2379
حدثنا سويد بن نصر، اخبرنا عبد الله بن المبارك، عن سفيان بن عيينة، عن عبد الله بن ابي بكر هو ابن محمد بن عمرو بن حزم الانصاري، قال: سمعت انس بن مالك , يقول: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " يتبع الميت ثلاث فيرجع اثنان ويبقى واحد، يتبعه اهله وماله وعمله، فيرجع اهله وماله، ويبقى عمله " , قال ابو عيسى: هذا حديث حسن صحيح.
انس بن مالک رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
”مردے کے ساتھ قبر تک تین چیزیں جاتی ہیں، پھر دو چیزیں لوٹ آتی ہیں اور ساتھ میں ایک باقی رہ جاتی ہے، اس کے رشتہ دار، اس کا مال اور اس کے اعمال ساتھ میں جاتے ہیں پھر رشتہ دار، اور مال لوٹ آتے ہیں اور صرف اس کا عمل اس کے ساتھ باقی رہ جاتا ہے
“۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
یہ حدیث حسن صحیح ہے۔
تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الرقاق 42 (6514)، صحیح مسلم/الزہد 1 (2960)، سنن النسائی/الجنائز 52 (1939) (تحفة الأشراف: 950)، و مسند احمد (3/110) (صحیح)
قال الشيخ الألباني: صحيح