احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

56: باب مَا جَاءَ فِي النَّهْىِ عَنْ نَتْفِ الشَّيْبِ
باب: بڑھاپے کے (سفید) بال اکھیڑنے کی ممانعت۔
سنن ترمذي حدیث نمبر: 2821
حدثنا هارون بن إسحاق الهمداني، حدثنا عبدة، عن محمد بن إسحاق، عن عمرو بن شعيب، عن ابيه، عن جده، ان النبي صلى الله عليه وسلم: " نهى عن نتف الشيب، وقال: إنه نور المسلم "، قال: هذا حديث حسن قد روي عن عبد الرحمن بن الحارث، وغير واحد، عن عمرو بن شعيب.
عمرو بن العاص رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بڑھاپے کے (سفید) بال اکھیڑنے سے منع کیا، اور فرمایا ہے: یہ تو مسلمان کا نور ہے ۱؎۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- یہ حدیث حسن ہے،
۲- عبدالرحمٰن بن حارث اور کئی دیگر لوگوں سے یہ حدیث عمر بن شعیب کے واسطہ سے مروی ہے۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابن ماجہ/الأدب 25 (3721) (تحفة الأشراف: 87883) (حسن صحیح) (الصحیحة 1243)

وضاحت: ۱؎: معلوم ہوا کہ داڑھی اور سر میں جو بال سفید ہو چکے ہیں انہیں نہیں اکھاڑنا چاہیئے، اس لیے کہ یہ انسان کو غرور اور نفسانی شہوات میں مبتلا ہونے سے روکتے ہیں، کیونکہ ان سے انسان کے اندر تواضع اور انکساری پیدا ہوتی ہے۔

قال الشيخ الألباني: صحيح، المشكاة (4458) ، الصحيحة (1243)

Share this: