احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

51: باب مَا جَاءَ فِي كَرَاهِيَةِ التَّزَعْفُرِ وَالْخَلُوقِ لِلرِّجَالِ
باب: زعفران اور خلوق کا استعمال مردوں کے لیے مکروہ ہے۔
سنن ترمذي حدیث نمبر: 2815
حدثنا قتيبة، حدثنا حماد بن زيد، قال:. ح وحدثنا إسحاق بن منصور، حدثنا عبد الرحمن بن مهدي، عن حماد بن زيد، عن عبد العزيز بن صهيب، عن انس بن مالك، قال: " نهى رسول الله صلى الله عليه وسلم عن التزعفر للرجال "، قال ابو عيسى: هذا حديث حسن صحيح.
انس بن مالک رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے (مردوں کو) زعفرانی رنگ کے استعمال سے منع فرمایا ہے، مردوں کے لیے زعفران کے استعمال کی کراہت کا مطلب یہ ہے کہ مرد زعفران کی خوشبو نہ لگائیں۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/اللباس 33 (5846)، صحیح مسلم/اللباس 23 (2101)، سنن ابی داود/ الترجل8 (4179)، سنن النسائی/الحج 43 (2707)، وا الزینة 73 (5258) (تحفة الأشراف: 1011) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

سنن ترمذي حدیث نمبر: 2815M
وروى شعبة هذا الحديث عن إسماعيل ابن علية، عن عبد العزيز بن صهيب، عن انس، ان النبي صلى الله عليه وسلم نهى عن التزعفر، حدثنا بذلك عبد الله بن عبد الرحمن، حدثنا آدم، عن شعبة، قال ابو عيسى: ومعنى كراهية التزعفر للرجال ان يتزعفر الرجل يعني ان يتطيب به.
انس بن مالک رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مردوں کو زعفرانی رنگ کے استعمال سے روکا ہے۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
یہ حدیث حسن صحیح ہے۔

تخریج دارالدعوہ: انظر ما قبلہ (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: