احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

52: باب مَا جَاءَ فِي كَرَاهِيَةِ الْحَرِيرِ وَالدِّيبَاجِ
باب: (مردوں کے لیے) ریشم اور ریشم سے بنے ہوئے کپڑے مردوں کے پہنے کی حرمت کا بیان۔
سنن ترمذي حدیث نمبر: 2817
حدثنا احمد بن منيع، حدثنا إسحاق بن يوسف الازرق، حدثنا عبد الملك بن ابي سليمان، حدثني مولى اسماء، عن ابن عمر، قال: سمعت عمر يذكر، ان النبي صلى الله عليه وسلم، قال: " من لبس الحرير في الدنيا لم يلبسه في الآخرة "، وفي الباب، عن علي، وحذيفة، وانس، وغير واحد، وقد ذكرناه في كتاب اللباس، قال ابو عيسى: هذا حديث حسن صحيح، قد روي من غير وجه، عن ابي عمر، ومولى اسماء بنت ابي بكر الصديق اسمه عبد الله ويكنى ابا عمرو، وقد روى عنه عطاء بن ابي رباح، وعمرو بن دينار.
عبداللہ بن عمر رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ میں نے عمر رضی الله عنہ کو یہ ذکر کرتے ہوئے سنا ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے دنیا میں «حریر» (ریشمی کپڑا) پہنا تو وہ اسے آخرت (یعنی جنت) میں نہ پہنے گا۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے،
۲- یہ حدیث کئی سندوں سے اسماء بنت ابی بکر کے آزاد کردہ غلام ابوعمرو سے مروی ہے۔ ان کا نام عبداللہ اور ان کی کنیت ابوعمرو ہے، ان سے عطاء بن ابی رباح اور عمرو بن دینار نے روایت کی ہے،
۳- اس باب میں علی، حذیفہ، انس رضی الله عنہم اور دیگر کئی لوگوں سے بھی احادیث آئی ہیں، جن کا ذکر ہم کتاب اللباس میں کر چکے ہیں۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/اللباس 1 (2069) (تحفة الأشراف: 10542)، و مسند احمد (1/20، 26، 36، 39) (صحیح) (ھذا من مسند عمر رضی الله عنہ، وقد أخرجہ من مسند ابن عمر کل من: صحیح البخاری/الجمعة 7 (886، والعیدین 1 (938)، والھبة 27 (2612)، والجھاد 177 (3054)، واللباس 30 (5841)، والأدب 9 (5981)، و 66 (6081)، وصحیح مسلم/المصدر المذکور (2068)، و سنن ابی داود/ الصلاة 219 (1076)، واللباس 10 (4040)، سنن النسائی/الجمعة 11 (1383)، والزینة 83 (5161)، وسنن ابن ماجہ/اللباس 16 (3591)، وط/اللباس 8 (18)، و مسند احمد (2/20، 39، 49) (بذکر قصة)

قال الشيخ الألباني: صحيح غاية المرام (78)

Share this: