احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

16: باب مَا جَاءَ فِي كَمْ تُقْطَعُ يَدُ السَّارِقِ
باب: کتنے مال کی چوری میں چور کا ہاتھ کاٹا جائے گا؟
سنن ترمذي حدیث نمبر: 1445
حدثنا علي بن حجر , حدثنا سفيان بن عيينة , عن الزهري , اخبرته عمرة , عن عائشة , ان النبي صلى الله عليه وسلم كان: " يقطع في ربع دينار فصاعدا " , قال ابو عيسى: حديث عائشة , حديث حسن صحيح , وقد روي هذا الحديث من غير وجه , عن عمرة , عن عائشة , مرفوعا.
ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم چوتھائی دینار ۱؎ اور اس سے زیادہ کی چوری پر ہاتھ کاٹتے تھے۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- عائشہ رضی الله عنہا کی حدیث حسن صحیح ہے،
۲- یہ حدیث دوسری سندوں سے عمرہ کے واسطہ سے عائشہ رضی الله عنہا سے مرفوعاً آئی ہے، جب کہ بعض لوگوں نے اسے عمرہ کے واسطہ سے عائشہ رضی الله عنہا سے موقوفاً روایت کیا ہے۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الحدود 13 (6789)، صحیح مسلم/الحدود 1 (1684)، سنن ابی داود/ الحدود 11 (4383)، سنن النسائی/قطع السارق 9 (4922)، سنن ابن ماجہ/الحدود 22 (2585)، (تحفة الأشراف: 17920)، وط/الحدود 7 (24)، و مسند احمد (6/36، 80، 81، 104، 163، 249، 252)، سنن الدارمی/الحدو 4 (2346) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: موجودہ وزن کے اعتبار سے ایک دینار کا وزن تقریباً سوا چار گرام سونا ہے۔

قال الشيخ الألباني: صحيح، الإرواء (2402)

Share this: