احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

11: باب مَا جَاءَ فِي كَرَاهِيَةِ الْجُلُوسِ بَيْنَ الرَّجُلَيْنِ بِغَيْرِ إِذْنِهِمَا
باب: بغیر اجازت دو آدمیوں کے بیچ میں بیٹھنے کی کراہت کا بیان۔
سنن ترمذي حدیث نمبر: 2752
حدثنا سويد، اخبرنا عبد الله، اخبرنا اسامة بن زيد، حدثني عمرو بن شعيب، عن ابيه، عن عبد الله بن عمرو، ان رسول الله صلى الله عليه وسلم، قال: " لا يحل للرجل ان يفرق بين اثنين إلا بإذنهما "، قال ابو عيسى: هذا حديث حسن صحيح، وقد رواه عامر الاحول، عن عمرو بن شعيب ايضا.
عبداللہ بن عمر رضی الله عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کسی بھی شخص کے لیے جائز نہیں کہ وہ دو آدمیوں کے بیچ میں بیٹھ کر تفریق پیدا کرے مگر ان کی اجازت سے ۱؎۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے،
۲- اس حدیث کو عامر احول نے عمرو بن شعیب سے بھی روایت کی ہے۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/ الأدب 24 (4844، 4845) (تحفة الأشراف: 8656)، و مسند احمد (2/213) (حسن صحیح)

وضاحت: ۱؎: معلوم ہوا کہ بیٹھے ہوئے دو آدمیوں کے درمیان بغیر اجازت کسی کا بیٹھنا صحیح نہیں، اگر وہ دونوں اجازت دے دیں تو پھر بیٹھنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔

قال الشيخ الألباني: حسن صحيح، المشكاة (7403 / التحقيق الثاني)

Share this: