13: باب مَا جَاءَ فِي كَرَاهِيَةِ قِيَامِ الرَّجُلِ لِلرَّجُلِ
باب: آدمی کا آدمی کے (اعزاز و تکریم کے) لیے کھڑا ہونا (یعنی قیام تعظیمی) مکروہ ہے۔
سنن ترمذي حدیث نمبر: 2754
حدثنا عبد الله بن عبد الرحمن، اخبرنا عفان، اخبرنا حماد بن سلمة، عن حميد، عن انس، قال: " لم يكن شخص احب إليهم من رسول الله صلى الله عليه وسلم، قال: وكانوا إذا راوه لم يقوموا لما يعلمون من كراهيته لذلك "، قال ابو عيسى: هذا حديث حسن صحيح غريب من هذا الوجه.
انس رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ کوئی شخص انہیں یعنی
(صحابہ) کو رسول اللہ سے زیادہ محبوب نہ تھا کہتے ہیں:
(لیکن) وہ لوگ آپ کو دیکھ کر
(ادباً) کھڑے نہ ہوتے تھے۔ اس لیے کہ وہ لوگ جانتے تھے کہ آپ
صلی اللہ علیہ وسلم اسے ناپسند کرتے ہیں۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
یہ حدیث اس سند سے حسن صحیح غریب ہے۔
تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ المؤلف (تحفة الأشراف: 625) (صحیح)
قال الشيخ الألباني: صحيح مختصر الشمائل (289) ، الضعيفة تحت الحديث (346) ، المشكاة (4698) ، نقد الكتاني ص (51)