احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

15: باب مَا جَاءَ فِي الرِّضَا بِالْقَضَاءِ
باب: اللہ کے فیصلہ پر راضی ہونے کا بیان۔
سنن ترمذي حدیث نمبر: 2151
حدثنا محمد بن بشار، حدثنا ابو عامر، عن محمد بن ابي حميد، عن إسماعيل بن محمد بن سعد بن ابي وقاص، عن ابيه، عن سعد، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " من سعادة ابن آدم رضاه بما قضى الله له، ومن شقاوة ابن آدم، تركه استخارة الله، ومن شقاوة ابن آدم، سخطه بما قضى الله له "، قال ابو عيسى: هذا حديث غريب، لا نعرفه إلا من حديث محمد بن ابي حميد، ويقال له ايضا: حماد بن ابي حميد، وهو ابو إبراهيم المدني وليس هو بالقوي عند اهل الحديث.
سعد بن ابی وقاص رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ کے فیصلے پر راضی ہونا ابن آدم کی سعادت (نیک بختی) ہے، اللہ سے خیر طلب نہ کرنا ابن آدم کی شقاوت (بدبختی) ہے اور اللہ کے فیصلے پر ناراض ہونا ابن آدم کی شقاوت (بدبختی) ہے۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- یہ حدیث غریب ہے،
۲- ہم اسے صرف محمد بن ابی حمید کی روایت سے جانتے ہیں، انہیں حماد بن ابی حمید بھی کہا جاتا ہے، ان کی کنیت ابوابراہیم ہے، اور مدینہ کے رہنے والے ہیں، یہ محدثین کے نزدیک قوی نہیں ہیں۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ المؤلف (تحفة الأشراف: 3934) (ضعیف) (سند میں ’’ محمد بن أبی حمید ‘‘ ضعیف ہیں)

قال الشيخ الألباني: ضعيف، الضعيفة (1800) ، التعليق الرغيب (1 / 244) // ضعيف الجامع الصغير (5300) //

قال الشيخ زبیر علی زئی في انوار الصحیفة فی احادیث ضعیفة من السنن الاربعة:
(2151) إسناده ضعيف ¤ محمد بن أبى حميد : ضعيف (تق:5836) وقال الحافظ ابن حجر : وھو ضعيف عند الجمھور (الأمالي المطلقة ص 38، المكتبة الشاملة)

Share this: