احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

16: باب
باب: قدریہ سے متعلق ایک اور باب۔
سنن ترمذي حدیث نمبر: 2152
حدثنا محمد بن بشار، حدثنا ابو عاصم، حدثنا حيوة بن شريح، اخبرني ابو صخر، قال: حدثني نافع، ان ابن عمر جاءه رجل، فقال: إن فلانا يقرا عليك السلام، فقال له: إنه بلغني انه قد احدث، فإن كان قد احدث، فلا تقرئه مني السلام، فإني سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: " يكون في هذه الامة او في امتي الشك منه خسف او مسخ او قذف في اهل القدر "، قال ابو عيسى: هذا حديث حسن صحيح غريب، وابو صخر اسمه حميد بن زياد.
نافع کا بیان ہے کہ ابن عمر رضی الله عنہما کے پاس ایک شخص آیا اور اس نے کہا: فلاں شخص نے آپ کو سلام عرض کیا ہے، اس سے ابن عمر رضی الله عنہما نے کہا: مجھے خبر ملی ہے کہ اس نے دین میں نیا عقیدہ ایجاد کیا ہے، اگر اس نے دین میں نیا عقیدہ ایجاد کیا ہے تو اسے میرا سلام نہ پہنچانا، اس لیے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا ہے: اس امت میں یا میری امت میں، (یہ شک راوی کی طرف سے ہوا ہے) تقدیر کا انکار کرنے والوں پر «خسف»، «مسخ» یا «قذف» کا عذاب ہو گا ۱؎۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- یہ حدیث حسن صحیح غریب ہے،
۲- ابوصخر کا نام حمید بن زیاد ہے۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابن ماجہ/الفتن 29 (4061) (تحفة الأشراف: 7651) (حسن)

وضاحت: ۱؎: «خسف»: زمین میں دھنسانے، «مسخ»: صورتیں تبدیل کرنے اور «قذف»: پتھروں کے عذاب کو کہتے ہیں۔

قال الشيخ الألباني: حسن، ابن ماجة (4061)

Share this: