احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

63: باب مَا جَاءَ فِي رَمْىِ الْجِمَارِ رَاكِبًا وَمَاشِيًا
باب: جمرات کی رمی پیدل اور سوار ہو کر کرنے کا بیان۔
سنن ترمذي حدیث نمبر: 899
حدثنا احمد بن منيع، حدثنا يحيى بن زكريا بن ابي زائدة، اخبرنا الحجاج، عن الحكم، عن مقسم، عن ابن عباس، ان النبي صلى الله عليه وسلم " رمى الجمرة يوم النحر راكبا ". قال: وفي الباب عن جابر، وقدامة بن عبد الله، وام سليمان بن عمرو بن الاحوص. قال ابو عيسى: حديث ابن عباس حديث حسن، والعمل على هذا عند بعض اهل العلم، واختار بعضهم ان يمشي إلى الجمار، وقد روي عن ابن عمر، عن النبي صلى الله عليه وسلم انه كان " يمشي إلى الجمار " ووجه هذا الحديث عندنا انه ركب في بعض الايام ليقتدى به في فعله، وكلا الحديثين مستعمل عند اهل العلم.
عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دسویں ذی الحجہ کو جمرہ کی رمی سواری پر کی۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- ابن عباس رضی الله عنہما کی حدیث حسن ہے،
۲- اس باب میں جابر، قدامہ بن عبداللہ، اور سلیمان بن عمرو بن احوص کی ماں (رضی الله عنہم) سے بھی احادیث آئی ہیں،
۳- بعض اہل علم کا اسی پر عمل ہے،
۴- بعض نے یہ پسند کیا ہے کہ وہ جمرات تک پیدل چل کر جائیں،
۵- ابن عمر سے مروی ہے، انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی ہے کہ آپ جمرات تک پیدل چل کر جاتے،
۶- ہمارے نزدیک اس حدیث کی توجیہ یہ ہے کہ آپ نے کبھی کبھار سواری پر رمی اس لیے کی تاکہ آپ کے اس فعل کی بھی لوگ پیروی کریں۔ اور دونوں ہی حدیثوں پر اہل علم کا عمل ہے۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابن ماجہ/المناسک66 (3034) (تحفة الأشراف: 6467) (صحیح) (سابقہ جابر کی حدیث نمبر886سے تقویت پا کر یہ حدیث صحیح لغیرہ ہے)

قال الشيخ الألباني: صحيح، وانظر الحديث (887) ، ابن ماجة (3034)

Share this: