احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

55: باب مَا جَاءَ فِي مُعَاشَرَةِ النَّاسِ
باب: حسن معاشرت (یعنی لوگوں کے ساتھ اچھے ڈھنگ سے رہنے) کا بیان۔
سنن ترمذي حدیث نمبر: 1987
حدثنا محمد بن بشار، حدثنا عبد الرحمن بن مهدي، حدثنا سفيان، عن حبيب بن ابي ثابت، عن ميمون بن ابي شبيب، عن ابي ذر، قال: قال لي رسول الله صلى الله عليه وسلم: " اتق الله حيثما كنت، واتبع السيئة الحسنة تمحها، وخالق الناس بخلق حسن "، قال: وفي الباب عن ابي هريرة، قال ابو عيسى: هذا حديث حسن صحيح.
ابوذر رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جہاں بھی رہو اللہ سے ڈرو، برائی کے بعد (جو تم سے ہو جائے) بھلائی کرو جو برائی کو مٹا دے ۱؎ اور لوگوں کے ساتھ حسن اخلاق سے پیش آؤ۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے،
۲- اس باب میں ابوہریرہ رضی الله عنہ سے بھی روایت ہے۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ المؤلف (تحفة الأشراف: 11989)، وانظر مسند احمد (5/153، 158، 177، 228، 236)، وسنن الدارمی/الرقاق 74 (حسن)

وضاحت: ۱؎: مثلاً نماز پڑھو، صدقہ و خیرات کرو اور کثرت سے توبہ و استغفار کرو۔

قال الشيخ الألباني: حسن، المشكاة (5083) ، الروض النضير (855)

سنن ترمذي حدیث نمبر: 1987M
حدثنا محمود بن غيلان، حدثنا ابو احمد، وابو نعيم، عن سفيان، عن حبيب، بهذا الإسناد نحوه.
اس سند سے بھی ابوذر رضی الله عنہ سے اسی جیسی حدیث مروی ہے۔

تخریج دارالدعوہ: انظر ماقبلہ (حسن)

قال الشيخ الألباني: حسن، المشكاة (5083) ، الروض النضير (855)

سنن ترمذي حدیث نمبر: 1987M
قال محمود: حدثنا وكيع، عن سفيان، عن حبيب بن ابي ثابت، عن ميمون بن ابي شبيب، عن معاذ بن جبل، عن النبي صلى الله عليه وسلم، نحوه، قال محمود: والصحيح حديث ابي ذر.
اس سند سے معاذ بن جبل رضی الله عنہ سے اسی جیسی حدیث مروی ہے۔ محمود بن غیلان کہتے ہیں: صحیح ابوذر کی حدیث ہے۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ المؤلف (تحفة الأشراف: 11366) (حسن)

وضاحت: ۱؎: مثلاً نماز پڑھو، صدقہ و خیرات کرو اور کثرت سے توبہ و استغفار کرو۔

قال الشيخ الألباني: حسن، المشكاة (5083) ، الروض النضير (855)

Share this: