احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

54: باب مَا جَاءَ فِي فَضْلِ الْمَمْلُوكِ الصَّالِحِ
باب: نیک سیرت غلام کی فضیلت کا بیان۔
سنن ترمذي حدیث نمبر: 1985
حدثنا ابن ابي عمر، حدثنا سفيان، عن الاعمش، عن ابي صالح، عن ابي هريرة: ان رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: " نعما لاحدهم ان يطيع ربه ويؤدي حق سيده "، يعني: المملوك، وقال كعب: صدق الله ورسوله، وفي الباب عن ابي موسى، وابن عمر، قال ابو عيسى: هذا حديث حسن صحيح.
ابوہریرہ رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ان کے لیے کیا ہی اچھا ہے کہ اپنے رب کی اطاعت کریں اور اپنے مالک کا حق ادا کریں، آپ کے اس فرمان کا مطلب لونڈی و غلام سے تھا ۱؎۔ کعب رضی الله عنہ کہتے ہیں: اللہ اور اس کے رسول نے سچ فرمایا۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے،
۲- اس باب میں ابوموسیٰ اشعری اور ابن عمر رضی الله عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ المؤلف (تحفة الأشراف: 12388) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: گویا وہ غلام اور لونڈی جو رب العالمین کی عبادت کے ساتھ ساتھ اپنے مالک کے جملہ حقوق کو اچھی طرح سے ادا کریں ان کے لیے دو گنا ثواب ہے، ایک رب کی عبادت کا دوسرا مالک کا حق ادا کرنے کا۔

قال الشيخ الألباني: صحيح، التعليق الرغيب (3 / 159)

Share this: