احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

73: بَابُ مَا جَاءَ فِي الْمَسْحِ عَلَى الْخُفَّيْنِ ظَاهِرِهِمَا
باب: موزوں کے اوپری حصے پر مسح کرنے کا بیان۔
سنن ترمذي حدیث نمبر: 98
حدثنا علي بن حجر، قال: حدثنا عبد الرحمن بن ابي الزناد، عن ابيه، عن عروة بن الزبير، عن المغيرة بن شعبة، قال: رايت النبي صلى الله عليه وسلم " يمسح على الخفين على ظاهرهما ". قال ابو عيسى: حديث المغيرة حسن، وهو حديث عبد الرحمن بن ابي الزناد، عن ابيه، عن عروة، عن المغيرة، ولا نعلم احدا يذكر، عن عروة، عن المغيرة على ظاهرهما غيره، وهو قول غير واحد من اهل العلم، وبه يقول سفيان الثوري واحمد، قال محمد: وكان مالك بن انس يشير بعبد الرحمن بن ابي الزناد.
مغیرہ بن شعبہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ میں نے نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم کو موزوں کے اوپری حصے پر مسح کرتے دیکھا ۱؎۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- مغیرہ رضی الله عنہ کی حدیث حسن ہے،
۲- عبدالرحمٰن بن ابی الزناد کے علاوہ میں کسی اور کو نہیں جانتا جس نے بسند «عروہ عن مغیرہ» دونوں موزوں کے اوپری حصہ پر مسح کا ذکر کرتا ہو ۲؎ اور یہی کئی اہل علم کا قول ہے اور یہی سفیان ثوری اور احمد بھی کہتے ہیں۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/ الطہارة 63 (161)، (وراجع أیضا ما عندہ برقم: 149)، (تحفة الأشراف: 11512) (حسن صحیح)

وضاحت: ۱؎: اور یہ روایت متصلاً و مسنداً حسن صحیح ہے۔
۲؎: یعنی «على ظاهرهما» کے الفاظ ذکر کرنے میں عبدالرحمٰن بن ابی زناد منفرد ہیں۔

قال الشيخ الألباني: حسن صحيح، المشكاة (522) ، صحيح أبي داود (151 - 152)

Share this: