احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

87: باب
باب:۔۔۔
سنن ترمذي حدیث نمبر: 3518
حدثنا الحسن بن عرفة، حدثنا إسماعيل بن عياش، عن عبد الرحمن بن زياد بن انعم، عن عبد الله بن يزيد، عن عبد الله بن عمرو، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " التسبيح نصف الميزان، والحمد لله يملؤه، ولا إله إلا الله ليس لها دون الله حجاب حتى تخلص إليه ". قال ابو عيسى: هذا حديث غريب من هذا الوجه وليس إسناده بالقوي، وعبد الرحمن بن زياد بن انعم هو الإفريقي، وقد ضعفه احمد بن حنبل، ويحيى بن معين، وعبد الله بن يزيد هو ابو عبد الرحمن الحبلي.
عبداللہ بن عمرو رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «تسبيح» (سبحان اللہ کہنے سے) نصف میزان (آدھا پلڑا) بھر جائے گا، اور «الحمد لله» میزان (پلڑے کے باقی خالی حصے) کو پورا بھر دے گا، اور «لا إله إلا الله» کے تو اللہ تک پہنچنے میں کوئی حجاب و رکاوٹ ہے ہی نہیں۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
یہ حدیث اس سند سے غریب ہے اور اس کی سند قوی نہیں ہے۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ المؤلف (تحفة الأشراف: 8863) (ضعیف) (سند میں ’’ اسماعیل بن عیاش ‘‘ غیر شامیوں سے روایت میں ضعیف ہیں، نیز ’’ عبد الرحمن بن زیاد بن انعم افریقی ‘‘ ضعیف ہیں)

قال الشيخ الألباني: ضعيف، المشكاة (2313 / التحقيق الثاني) // ضعيف الجامع الصغير (2510) //

قال الشيخ زبیر علی زئی في انوار الصحیفة فی احادیث ضعیفة من السنن الاربعة:
(3518) إسناده ضعيف ¤ عبدالرحمن الإفريقي ضعيف (تقدم:54) والحديث الآتي (الأصل: 3519) يغني عنه

Share this: