احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

86: باب
باب:۔۔۔
سنن ترمذي حدیث نمبر: 3516
حدثنا محمد بن بشار، حدثنا إبراهيم بن عمر بن ابي الوزير، حدثنا زنفل بن عبد الله ابو عبد الله، عن ابن ابي مليكة، عن عائشة، عن ابي بكر الصديق، ان النبي صلى الله عليه وسلم " كان إذا اراد امرا قال: اللهم خر لي واختر لي ". قال ابو عيسى: هذا حديث غريب، لا نعرفه إلا من حديث زنفل وهو ضعيف عند اهل الحديث، ويقال له زنفل بن عبد الله العرفي وكان يسكن عرفات، وتفرد بهذا الحديث ولا يتابع عليه.
ابوبکر صدیق رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب کسی کام کا ارادہ کرتے تو یہ دعا فرماتے: «اللهم خر لي واختر لي» اے اللہ! میرے لیے بہتر کا انتخاب فرما اور میرے لیے بہتر پسند فرما۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- یہ حدیث غریب ہے
۲- اور ہم اسے زنفل کی روایت کے سوا اور کسی سند سے نہیں جانتے، اور یہ محدثین کے نزدیک ضعیف ہیں، اور انہیں زنفل بن عبداللہ عرفی بھی کہتے ہیں، وہ عرفات میں رہتے تھے، وہ اس حدیث میں منفرد ہیں، یعنی یہ روایت صرف انہوں نے ہی بیان کی ہے (کسی اور نے نہیں) اور کسی نے بھی ان کی متابعت نہیں کی ہے۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ المؤلف (تحفة الأشراف: 6638) (ضعیف) (سند میں ’’ زنفل ‘‘ ضعیف ہیں)

قال الشيخ الألباني: ضعيف، الضعيفة (1515) // ضعيف الجامع الصغير (4330) //

قال الشيخ زبیر علی زئی في انوار الصحیفة فی احادیث ضعیفة من السنن الاربعة:
(3516) إسناده ضعيف ¤ زنفل بن عبدالله: ضعيف (تق:2038)

Share this: