احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

81: باب مَا جَاءَ فِي نُزُولِ الأَبْطَحِ
باب: وادی ابطح میں قیام کرنے کا بیان۔
سنن ترمذي حدیث نمبر: 921
حدثنا إسحاق بن منصور، اخبرنا عبد الرزاق، اخبرنا عبيد الله بن عمر، عن نافع، عن ابن عمر، قال: " كان النبي صلى الله عليه وسلم وابو بكر، وعمر، وعثمان ينزلون الابطح ". قال: وفي الباب عن عائشة، وابي رافع، وابن عباس. قال ابو عيسى: حديث ابن عمر حديث صحيح حسن غريب، إنما نعرفه من حديث عبد الرزاق، عن عبيد الله بن عمر، وقد استحب بعض اهل العلم نزول الابطح من غير ان يروا ذلك واجبا إلا من احب ذلك. قال الشافعي: ونزول الابطح ليس من النسك في شيء، إنما هو منزل نزله النبي صلى الله عليه وسلم.
عبداللہ بن عمر رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ، ابوبکر، عمر، اور عثمان رضی الله عنہم ابطح ۱؎ میں قیام کرتے تھے۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- ابن عمر کی حدیث حسن صحیح غریب ہے۔ ہم اسے صرف عبدالرزاق کی سند سے جانتے ہیں، وہ عبیداللہ بن عمر سے روایت کرتے ہیں،
۲- اس باب میں عائشہ، ابورافع اور ابن عباس رضی الله عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں،
۳- بعض اہل علم نے ابطح میں قیام کو مستحب قرار دیا ہے، واجب نہیں، جو چاہے وہاں قیام کرے،
۴- شافعی کہتے ہیں: ابطح کا قیام حج کے مناسک میں سے نہیں ہے۔ یہ تو بس ایک مقام ہے جہاں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے قیام فرمایا۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابن ماجہ/المناسک 81 (3069) (تحفة الأشراف: 8025) (صحیح) وأخرجہ مسلم فی الحج (59/1310) من غیر ہذا الوجہ)

وضاحت: ۱؎: ابطح، بطحاء خیف کنانہ اور محصب سب ہم معنی ہیں اس سے مراد مکہ اور منیٰ کے درمیان کا علاقہ ہے جو منی سے زیادہ قریب ہے۔

قال الشيخ الألباني: صحيح، ابن ماجة (3069)

Share this: