احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

82: باب مَنْ نَزَلَ الأَبْطَحَ
باب: ابطح میں قیام کرنے کا بیان۔
سنن ترمذي حدیث نمبر: 923
حدثنا محمد بن عبد الاعلى، حدثنا يزيد بن زريع، حدثنا حبيب المعلم، عن هشام بن عروة، عن ابيه، عن عائشة، قالت: " إنما نزل رسول الله صلى الله عليه وسلم الابطح لانه كان اسمح لخروجه ". قال ابو عيسى: هذا حديث حسن صحيح. حدثنا ابن ابي عمر، حدثنا سفيان، عن هشام بن عروة نحوه.
ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ابطح میں قیام فرمایا اس لیے کہ یہاں سے (مدینے کے لیے) روانہ ہونا زیادہ آسان تھا۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
یہ حدیث حسن صحیح ہے۔ ہم سے ابن ابی عمر نے بیان کیا، وہ کہتے ہیں کہ ہم سے سفیان نے بیان کیا اور سفیان نے ہشام بن عروہ سے اسی طرح کی حدیث روایت کی۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/الحج 59 (1311) (تحفة الأشراف: 16785)، وأخرجہ کل من: صحیح مسلم/الحج (المصدر المذکور)، سنن ابن ماجہ/المناسک 81 (3067) من غیر ھذا الوجہ۔

قال الشيخ الألباني: صحيح، صحيح أبي داود (1752)

Share this: