احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

32: باب
باب: فتنہ سے متعلق ایک اور پیش گوئی۔
سنن ترمذي حدیث نمبر: 2202
حدثنا قتيبة، حدثنا حماد بن زيد، عن ايوب، عن ابي قلابة، عن ابي اسماء، عن ثوبان، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " إذا وضع السيف في امتي لم يرفع عنها إلى يوم القيامة "، قال ابو عيسى: هذا حديث حسن صحيح.
ثوبان رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب میری امت میں تلوار چل پڑے گی تو وہ قیامت تک نہ رکے گی ۱؎۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
یہ حدیث حسن صحیح ہے۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/ الفتن 1 (4252)، سنن ابن ماجہ/الفتن 9 (3952) والفتن (2108)، و مسند احمد (5/278، 284) (کلہم: 1734) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: یعنی جب وہ آپس میں لڑنے لگیں گے تو قیامت تک یہ لڑائی چلتی رہے گی۔

قال الشيخ الألباني: صحيح، المشكاة (5406)

Share this: