احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

31: باب مَا جَاءَ فِي الْهَرْجِ وَالْعِبَادَةِ فِيهِ
باب: قتل و خوں ریزی اور اس وقت کی عبادت کا بیان۔
سنن ترمذي حدیث نمبر: 2200
حدثنا هناد، حدثنا ابو معاوية، عن الاعمش، عن شقيق بن سلمة، عن ابي موسى، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " إن من ورائكم اياما يرفع فيها العلم، ويكثر فيها الهرج "، قالوا: يا رسول الله، ما الهرج ؟ قال: " القتل "، قال ابو عيسى: وفي الباب عن ابي هريرة، وخالد بن الوليد، ومعقل بن يسار، وهذا حديث صحيح.
ابوموسیٰ اشعری رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہارے بعد ایسے دن آنے والے ہیں جس میں علم اٹھا لیا جائے گا، اور ہرج زیادہ ہو جائے گا، صحابہ نے عرض کیا: اللہ کے رسول! ہرج کیا چیز ہے؟ آپ نے فرمایا: قتل و خوں ریزی۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- یہ حدیث صحیح ہے،
۲- اس باب میں ابوہریرہ، خالد بن ولید اور معقل بن یسار رضی الله عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الفتن 5 (7062-7064)، صحیح مسلم/العلم 5 (2672)، سنن ابن ماجہ/الفتن 26 (4051) (تحفة الأشراف: 9000) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح صحيح الجامع (2233)

Share this: