احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

71: باب مَا جَاءَ فِي الاِعْتِكَافِ
باب: اعتکاف کا بیان۔
سنن ترمذي حدیث نمبر: 790
حدثنا محمود بن غيلان، حدثنا عبد الرزاق، اخبرنا معمر، عن الزهري، عن سعيد بن المسيب، عن ابي هريرة، وعروة، عن عائشة، ان النبي " كان يعتكف العشر الاواخر من رمضان حتى قبضه الله ". قال: وفي الباب عن ابي بن كعب، وابي ليلى، وابي سعيد، وانس، وابن عمر. قال ابو عيسى: حديث ابي هريرة، وعائشة حديث حسن صحيح.
ابوہریرہ رضی الله عنہ اور عائشہ رضی الله عنہا سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم رمضان کے آخری عشرے میں اعتکاف ۱؎ کرتے تھے، یہاں تک کہ اللہ نے آپ کو وفات دی۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- ابوہریرہ اور عائشہ کی حدیث حسن صحیح ہے،
۲- اس باب میں ابی بن کعب، ابولیلیٰ، ابوسعید، انس اور ابن عمر رضی الله عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ المؤلف (وأخرجہ النسائی فی الکبری) (تحفة الأشراف: 13285 و 16647) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: اعتکاف کے لغوی معنی روکنے اور بند کر لینے کے ہیں، اور شرعی اصطلاح میں ایک خاص کیفیت کے ساتھ اپنے آپ کو مسجد میں روکے رکھنے کو اعتکاف کہتے ہیں، اعتکاف سنت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیشہ اس کا اہتمام فرمایا ہے اور آپ کے بعد ازواج مطہرات رضی اللہ عنہا بھی اس کا اہتمام کرتی تھیں۔

قال الشيخ الألباني: صحيح، الإرواء (966) ، صحيح أبي داود (2125)

Share this: