احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

12: باب مَا جَاءَ فِي كَرَاهِيَةِ تَلَقِّي الْبُيُوعِ
باب: مال بیچنے والوں سے بازار میں پہنچنے سے پہلے جا کر ملنے کی کراہت کا بیان۔
سنن ترمذي حدیث نمبر: 1220
حدثنا هناد، حدثنا ابن المبارك، اخبرنا سليمان التيمي، عن ابي عثمان، عن ابن مسعود، عن النبي صلى الله عليه وسلم انه: " نهى عن تلقي البيوع "، قال: وفي الباب، عن علي، وابن عباس، وابي هريرة، وابي سعيد، وابن عمر، ورجل من اصحاب النبي صلى الله عليه وسلم.
عبداللہ بن مسعود رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مال بیچنے والوں سے بازار میں پہنچنے سے پہلے جا کر ملنے سے منع فرمایا ہے۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
اس باب میں علی، ابن عباس، ابوہریرہ، ابو سعید خدری، ابن عمر، اور ایک اور صحابی رضی الله عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/البیوع 64 (2149)، و71 (2164)، صحیح مسلم/البیوع 5 (1518)، سنن ابن ماجہ/التجارات 16 (2180)، مسند احمد (1/430) (تحفة الأشراف: 9377) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح، ابن ماجة (2180)

Share this: