احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

11: باب مَا جَاءَ فِي بَيْعِ الْمُدَبَّرِ
باب: مدبر غلام کے بیچنے کا بیان۔
سنن ترمذي حدیث نمبر: 1219
حدثنا ابن ابي عمر، حدثنا سفيان بن عيينة، عن عمرو بن دينار، عن جابر، ان رجلا من الانصار دبر غلاما له فمات، ولم يترك مالا غيره فباعه النبي صلى الله عليه وسلم فاشتراه نعيم بن عبد الله بن النحام، قال جابر: عبدا قبطيا مات عام الاول في إمارة ابن الزبير. قال ابو عيسى: هذا حديث حسن صحيح وروي من غير وجه، عن جابر بن عبد الله، والعمل على هذا الحديث عند بعض اهل العلم من اصحاب النبي صلى الله عليه وسلم وغيرهم، لم يروا ببيع المدبر باسا وهو قول: الشافعي، واحمد، وإسحاق، وكره قوم من اهل العلم من اصحاب النبي صلى الله عليه وسلم وغيرهم بيع المدبر، وهو قول: سفيان الثوري، ومالك، والاوزاعي.
جابر رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ انصار کے ایک شخص نے ۱؎ اپنے غلام کو مدبر ۲؎ بنا دیا (یعنی اس سے یہ کہہ دیا کہ تم میرے مرنے کے بعد آزاد ہو)، پھر وہ مر گیا، اور اس غلام کے علاوہ اس نے کوئی اور مال نہیں چھوڑا۔ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے بیچ دیا ۳؎ اور نعیم بن عبداللہ بن نحام نے اسے خریدا۔ جابر کہتے ہیں: وہ ایک قبطی غلام تھا۔ عبداللہ بن زبیر رضی الله عنہما کی امارت کے پہلے سال وہ فوت ہوا۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے،
۲- یہ جابر بن عبداللہ سے اور بھی سندوں سے مروی ہے۔
۳- صحابہ کرام وغیرہم میں سے بعض اہل علم کا اسی پر عمل ہے۔ یہ لوگ مدبر غلام کو بیچنے میں کوئی حرج نہیں سمجھتے ہیں۔ یہی شافعی، احمد اور اسحاق بن راہویہ کا بھی قول ہے،
۴- اور صحابہ کرام وغیرہم میں سے بعض اہل علم نے مدبر کی بیع کو مکروہ جانا ہے۔ یہ سفیان ثوری، مالک اور اوزاعی کا قول ہے۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/ البیوع 110 (2231)، صحیح مسلم/الأیمان والنذور 13 (997)، سنن ابن ماجہ/العتق 1 (الأحکام 94)، (2513) (تحفة الأشراف: 2526) (صحیح) وأخرجہ کل من: صحیح البخاری/کفارات الأیمان 7 (6716)، والا کراہ 4 (6947)، صحیح مسلم/الأیمان (المصدر المذکور) من غیر ہذا الوجہ۔

وضاحت: ۱؎ اس شخص کا نام ابومذکور انصاری تھا اور غلام کا نام یعقوب۔
۲؎: مدبر وہ غلام ہے جس کا مالک اس سے یہ کہہ دے کہ میرے مرنے کے بعد تو آزاد ہے۔
۳؎: بعض روایات میں ہے کہ وہ مقروض تھا اس لیے آپ نے اسے بیچا تاکہ اس کے ذریعہ سے اس کے قرض کی ادائیگی کر دی جائے اس حدیث سے معلوم ہوا کہ مدبر غلام کو ضرورت کے وقت بیچنا جائز ہے۔

قال الشيخ الألباني: صحيح، الإرواء (1288) ، أحاديث البيوع

Share this: