احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

43: باب مَا جَاءَ فِي كَرَاهِيَةِ أَنْ يَأْخُذَ الْمُؤَذِّنُ عَلَى الأَذَانِ أَجْرًا
باب: اذان کی اجرت لینے کی کراہت کا بیان۔
سنن ترمذي حدیث نمبر: 209
حدثنا هناد، حدثنا ابو زبيد وهو عبثر بن القاسم , عن اشعث، عن الحسن، عن عثمان بن ابي العاص، قال: " إن من آخر ما عهد إلي رسول الله صلى الله عليه وسلم ان اتخذ مؤذنا لا ياخذ على اذانه اجرا ". قال ابو عيسى: حديث عثمان حسن صحيح، والعمل على هذا عند اهل العلم كرهوا ان ياخذ المؤذن على الاذان اجرا واستحبوا للمؤذن ان يحتسب في اذانه.
عثمان رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ سب سے آخری وصیت رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم نے مجھے یہ کی کہ مؤذن ایسا رکھنا جو اذان کی اجرت نہ لے۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- عثمان رضی الله عنہ کی حدیث حسن صحیح ہے،
۲- اور اہل علم کے نزدیک عمل اسی پر ہے، انہوں نے مکروہ جانا ہے کہ مؤذن اذان پر اجرت لے اور مستحب قرار دیا ہے کہ مؤذن اذان اجر و ثواب کی نیت سے دے ۱؎۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/الصلاة 37 (468)، سنن ابی داود/ الصلاة 40 (531)، سنن النسائی/الأذان 32 (673)، سنن ابن ماجہ/الأذان 3 (714)، (تحفة الأشراف: 9763، وکذا 9770)، مسند احمد (4/217) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح، ابن ماجة (714)

Share this: