احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

86: باب وَمِنْ سُورَةِ لَمْ يَكُنْ
باب: سورۃ «لم یکن» سے بعض آیات کی تفسیر۔
سنن ترمذي حدیث نمبر: 3352
حدثنا محمد بن بشار، حدثنا عبد الرحمن بن مهدي، حدثنا سفيان، عن المختار بن فلفل، قال: سمعت انس بن مالك، يقول: قال رجل للنبي صلى الله عليه وسلم: يا خير البرية، قال: " ذلك إبراهيم ". قال ابو عيسى: هذا حديث حسن صحيح، حدثنا علي بن حجر، حدثنا علي بن مسهر، عن المختار بن فلفل، عن انس، نحوه.
مختار بن فلفل کہتے ہیں کہ میں نے انس بن مالک رضی الله عنہ کو کہتے ہوئے سنا ہے کہ ایک آدمی نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا: «يا خير البرية» ! اے تمام مخلوق میں بہتر! آپ نے فرمایا: یہ ابراہیم علیہ السلام ہیں ۱؎۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
یہ حدیث حسن صحیح ہے۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/الفضائل 41 (2369)، سنن ابی داود/ السنة 14 (4672) (تحفة الأشراف: 1574)، وحإ (3/178، 184) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: ایسا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تواضعاً اور ابراہیم علیہ السلام کے لیے احتراماً فرمایا تھا، ورنہ آپ خود اپنے فرمان کے مطابق: «سید ولد آدم» ہیں، اور یہی ہمارا عقیدہ ہے جو قرآن و حدیث سے ثابت ہے مولف یہ حدیث ارشاد باری تعالیٰ «أولئك هم خير البرية» (البينة: ۷) کی تفسیر میں لائے ہیں۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: