احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

87: باب وَمِنْ سُورَةِ إِذَا زُلْزِلَتِ الأَرْضُ
باب: سورۃ «إذا زلزلت» سے بعض آیات کی تفسیر۔
سنن ترمذي حدیث نمبر: 3353
حدثنا سويد بن نصر، اخبرنا عبد الله بن المبارك، اخبرنا سعيد بن ابي ايوب، عن يحيى بن ابي سليمان، عن سعيد المقبري، عن ابي هريرة رضي الله عنه، قال: قرا رسول الله صلى الله عليه وسلم هذه الآية: " يومئذ تحدث اخبارها سورة الزلزلة آية 4 قال: " اتدرون ما اخبارها "، قالوا: الله ورسوله اعلم، قال: " فإن اخبارها ان تشهد على كل عبد او امة بما عمل على ظهرها، تقول: عمل يوم كذا كذا وكذا فهذه اخبارها ". قال ابو عيسى: هذا حديث حسن صحيح.
ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے (سورۃ الزلزال کی) آیت «يومئذ تحدث أخبارها» اس دن زمین اپنی سب خبریں بیان کر دے گی (الزلزال: ۴)، پڑھی، پھر آپ نے پوچھا: کیا تم لوگ جانتے ہو اس کی خبریں کیا ہیں؟ انہوں نے کہا: اللہ کے رسول زیادہ بہتر جانتے ہیں، آپ نے فرمایا: اس کی خبریں یہ ہیں کہ اس کی پیٹھ پر یعنی زمین پر ہر بندے نے خواہ مرد ہو یا عورت جو کچھ کیا ہو گا اس کی وہ گواہی دے گی، وہ کہے گی: اس بندے نے فلاں فلاں دن ایسا ایسا کیا تھا، یہی اس کی خبریں ہیں۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
یہ حدیث حسن صحیح ہے۔

تخریج دارالدعوہ: انظر حدیث رقم 2429 (ضعیف الإسناد)

قال الشيخ الألباني: ضعيف الإسناد ومضى (2546) // (428 / 2559) //

قال الشيخ زبیر علی زئی في انوار الصحیفة فی احادیث ضعیفة من السنن الاربعة:
(3353) إسناده ضعيف / تقدم:2429

Share this: