احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

80: بَابُ مَا جَاءَ إِذَا الْتَقَى الْخِتَانَانِ وَجَبَ الْغُسْلُ
باب: مرد اور عورت کی شرمگاہ مل جانے سے غسل کے واجب ہو جانے کا بیان۔
سنن ترمذي حدیث نمبر: 108
حدثنا ابو موسى محمد بن المثنى، حدثنا الوليد بن مسلم، عن الاوزاعي، عن عبد الرحمن بن القاسم، عن ابيه، عن عائشة، قالت: " إذا جاوز الختان الختان فقد وجب الغسل، فعلته انا ورسول الله صلى الله عليه وسلم فاغتسلنا ". قال: وفي الباب عن ابي هريرة، وعبد الله بن عمرو، ورافع بن خديج.
ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ جب مرد کے ختنہ کا مقام (عضو تناسل) عورت کے ختنے کے مقام (شرمگاہ) سے مل جائے تو غسل واجب ہو گیا ۱؎، میں نے اور رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم نے ایسا کیا تو ہم نے غسل کیا۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
اس باب میں ابوہریرہ، عبداللہ بن عمرو اور رافع بن خدیج رضی الله عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابن ماجہ/الطہارة 111 (208)، (تحفة الأشراف: 17499)، وراجع أیضا: صحیح مسلم/الحیض 22 (349)، وط/الطہارة 18 (73)، و مسند احمد (6/47، 97، 112، 227، 239، 265) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: گرچہ انزال نہ ہو تب بھی غسل واجب ہو گیا، پہلے یہ مسئلہ تھا کہ جب انزال ہو تب غسل واجب ہو گا، جو بعد میں اس حدیث سے منسوخ ہو گیا، دیکھئیے اگلی حدیث۔

قال الشيخ الألباني: صحيح، ابن ماجة (608)

Share this: