احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

46: بَابُ مَا جَاءَ فِي وُضُوءِ الرَّجُلِ وَالْمَرْأَةِ مِنْ إِنَاءٍ وَاحِدٍ
باب: مرد اور عورت دونوں کے ایک ہی برتن سے وضو کرنے کا بیان۔
سنن ترمذي حدیث نمبر: 62
حدثنا ابن ابي عمر، حدثنا سفيان بن عيينة، عن عمرو بن دينار، عن ابي الشعثاء، عن ابن عباس، قال: حدثتني ميمونة، قالت: " كنت اغتسل انا ورسول الله صلى الله عليه وسلم من إناء واحد من الجنابة ". قال ابو عيسى: هذا حسن صحيح، وهو قول عامة الفقهاء: ان لا باس ان يغتسل الرجل والمراة من إناء واحد. قال: وفي الباب عن علي , وعائشة , وانس , وام هانئ , وام صبية الجهنية , وام سلمة , وابن عمر. قال ابو عيسى: وابو الشعثاء اسمه: جابر بن زيد.
عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ مجھ سے میمونہ رضی الله عنہا نے بیان کیا کہ میں اور رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم دونوں ایک ہی برتن سے غسل جنابت کرتے تھے ۱؎۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے،
۲- اکثر فقہاء کا یہی قول ہے کہ مرد اور عورت کے ایک ہی برتن سے غسل کرنے میں کوئی حرج نہیں،
۳- اس باب میں علی، عائشہ، انس، ام ہانی، ام حبیبہ، ام سلمہ اور ابن عمر رضی الله عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/الحیض10 (322) سنن النسائی/الطہارة 146 (237) سنن ابن ماجہ/الطہارة35 (377) (تحفة الأشراف: 18097) مسند احمد (6/329) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: اور غسل جائز ہے تو وضو بدرجہ اولیٰ جائز ہے۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: