احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

8: باب مَا جَاءَ إِنَّ الْعُطَاسَ فِي الصَّلاَةِ مِنَ الشَّيْطَانِ
باب: نماز میں چھینک شیطان کی جانب سے آتی ہے۔
سنن ترمذي حدیث نمبر: 2748
حدثنا حدثنا علي بن حجر، اخبرنا شريك، عن ابي اليقظان، عن عدي بن ثابت، عن ابيه، عن جده، رفعه قال: " العطاس والنعاس والتثاؤب في الصلاة، والحيض والقيء والرعاف من الشيطان "، قال ابو عيسى: هذا حديث غريب، لا نعرفه إلا من حديث شريك، عن ابي اليقظان، قال: وسالت محمد بن إسماعيل، عن عدي بن ثابت، عن ابيه، عن جده، قلت له: ما اسم جد عدي ؟ قال: لا ادري، وذكر عن يحيى بن معين قال: اسمه دينار.
ثابت کے باپ روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نماز میں چھینک، اونگھ، جمائی، حیض، قے اور نکسیر شیطان کی طرف سے ہوتا ہے۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- یہ حدیث حسن غریب ہے،
۲- ہم اسے صرف شریک کی روایت جانتے ہیں جسے وہ ابوالیقظان سے روایت کرتے ہیں،
۳- میں نے محمد بن اسماعیل بخاری سے اس روایت «عن عدی بن ثابت عن ابیہ عن جدہ» کے تعلق سے پوچھا کہ عدی کے دادا کا کیا نام ہے؟ تو انہوں نے کہا کہ میں نہیں جانتا، لیکن یحییٰ بن معین سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ ان کا نام دینار ہے۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابن ماجہ/الإقامة 42 (969) (تحفة الأشراف: 3543) (ضعیف) (سند میں ’’ ثابت انصاری ‘‘ مجہول، اور ’’ ابوالیقظان ‘‘ ضعیف ہیں)

قال الشيخ الألباني: ضعيف، المشكاة (999) // ضعيف الجامع الصغير (3865) //

قال الشيخ زبیر علی زئی في انوار الصحیفة فی احادیث ضعیفة من السنن الاربعة:
(2748) إسناده ضعيف / جه 969 ¤ أبو اليقظان : ضعيف مدلس (تقدم:126)

Share this: