احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

42: باب مِنَ الْمُزَارَعَةِ
باب: مزارعت ہی سے متعلق ایک اور باب۔
سنن ترمذي حدیث نمبر: 1384
حدثنا هناد , حدثنا ابو بكر بن عياش، عن ابي حصين , عن مجاهد , عن رافع بن خديج , قال: نهانا رسول الله صلى الله عليه وسلم عن امر كان لنا نافعا , إذا كانت لاحدنا ارض , ان يعطيها ببعض خراجها , او بدراهم , وقال: " إذا كانت لاحدكم ارض , فليمنحها اخاه , او ليزرعها ".
رافع بن خدیج رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں ایک ایسے کام سے منع فرما دیا جو ہمارے لیے مفید تھا، وہ یہ کہ جب ہم میں سے کسی کے پاس زمین ہوتی تو وہ اس کو (زراعت کے لیے) کچھ پیداوار یا روپیوں کے عوض دے دیتا۔ آپ نے فرمایا: جب تم میں سے کسی کے پاس زمین ہو تو وہ اپنے بھائی کو (مفت) دیدے۔ یا خود زراعت کرے ۱؎۔

تخریج دارالدعوہ: سنن النسائی/المزارعة 2 (3899)، (تحفة الأشراف: 3578)، (وانظر أیضا: أحادیث النسائي من الأرقام: 3893- إلی -3903) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: دیکھئیے پچھلی حدیث اور اس کا حاشیہ۔

قال الشيخ الألباني: صحيح - لكن ذكر الدراهم شاذ -، الإرواء (5 / 298 - 300) ، غاية المرام (355)

Share this: