احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

40: باب مَا جَاءَ فِي فَضْلِ الْغَرْسِ
باب: درخت لگانے کی فضیلت۔
سنن ترمذي حدیث نمبر: 1382
حدثنا قتيبة , حدثنا ابو عوانة، عن قتادة , عن انس , عن النبي صلى الله عليه وسلم، قال: " ما من مسلم يغرس غرسا , او يزرع زرعا , فياكل منه إنسان , او طير , او بهيمة , إلا كانت له صدقة ". قال: وفي الباب , عن ابي ايوب , وجابر , وام مبشر , وزيد بن خالد. قال ابو عيسى: حديث انس حديث حسن صحيح.
انس رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو بھی مسلمان کوئی درخت لگاتا ہے یا فصل بوتا ہے اور اس میں سے انسان یا پرند یا چرند کھاتا ہے تو وہ اس کے لیے صدقہ ہوتا ہے۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- انس رضی الله عنہ کی حدیث حسن صحیح ہے،
۲- اس باب میں ابوایوب، جابر، ام مبشر اور زید بن خالد رضی الله عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الحرث المزارعة 1 (2320)، والأدب 27 (6012)، صحیح مسلم/المساقاة 2 (البیوع 23) (1553)، (تحفة الأشراف: 1431)، و مسند احمد (3/147، 192، 229، 243) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: **، الصحيحة (7)

Share this: