احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

86: باب مَا جَاءَ فِي التَّجَارِبِ
باب: تجربے کا بیان۔
سنن ترمذي حدیث نمبر: 2033
حدثنا قتيبة، حدثنا عبد الله بن وهب، عن عمرو بن الحارث، عن دراج، عن ابي الهيثم، عن ابي سعيد، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " لا حليم إلا ذو عثرة، ولا حكيم إلا ذو تجربة "، قال ابو عيسى: هذا حديث حسن غريب، لا نعرفه إلا من هذا الوجه.
ابو سعید خدری رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: غلطی کرنے والے ہی بردبار ہوتے ہیں اور تجربہ والے ہی دانا ہوتے ہیں۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
یہ حدیث حسن غریب ہے، ہم اسے صرف اسی سند سے جانتے ہیں۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ المؤلف (تحفة الأشراف: 4055)، وانظر: مسند احمد (3/69) (ضعیف) (سند میں ’’ دراج أبوالسمح ‘‘ أبوالھیثم سے روایت میں ضعیف ہیں)

قال الشيخ الألباني: ضعيف، المشكاة (5056) ، الضعيفة (5646) // ضعيف الجامع الصغير (6283) //

Share this: