احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

16: بَابُ: التَّسْبِيحِ فِي الصَّلاَةِ
باب: مردوں کے لیے سہو کو بتانے کے لیے نماز میں سبحان اللہ کہنے کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 1210
اخبرنا قتيبة، قال: حدثنا الفضيل بن عياض، عن الاعمش. ح وانبانا سويد بن نصر، قال: انبانا عبد الله، عن سليمان الاعمش، عن ابي صالح، عن ابي هريرة , قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"التسبيح للرجال والتصفيق للنساء".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سبحان اللہ (کہنا) مردوں کے لیے ہے، اور دستک دینا عورتوں کے لیے ہے۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ النسائي، (تحفة الأشراف: 12418)، مسند احمد 2/261، 440، 479 (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: